8 فروری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے کہا ہے کہ انسانی معاشروں کی ترقی و پیشرفت میں خواتین کا اہم کردار ہے ۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے تہران میں او آئی سی کی خاتون وزیروں کا اجلاس منعقد کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ بلاشبہہ ملکوں کی مختلف سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں ترقی خواتین کی مشارکت کے بغیر ممکن نہيں ہے ۔صدر جناب احمدی نژاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب میں خواتین پیش پیش تھیں کہاکہ انقلاب کے زمانے میں خواتین اپنے بیٹوں کے ساتھ ٹینکوں کے مقابلے میں ڈٹی رہیں یہاں تک کہ انہوں نے طاغوت کے تسلط کا خاتمہ کردیا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نے مغربی معاشروں میں عورت کی شخصیت و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مغربی معاشروں نے عورت کے وجود کو جو محبت و مہربانی سے سرشار ہے اور جو معاشرے کی روح کی تعمیر کرتی ہے ایک خشک موجود میں تبدیل کردیا ہے تاکہ ہمیشہ اس کی تحقیر ہوتی رہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گھرانہ عورت کے استحکام کا اہم ترین مورچہ ہے کہا لیکن مغربی معاشروں میں عورت کی اس شخصیت کی تخریب کرنے کے ساتھ ساتھ گھرانے کی بنیادوں کو بھی کھوکھلا بنادیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر عورت کی شخصیت کو تباہ کردیا جائے تو اس صورت میں معاشرے کا استحکام جاتا رہتا ہے اور اس کا شیرازہ بکھر جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110